اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چینی سفیر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ اور دونوں ممالک کے درمیان علاقائی روابط کے فروغ کے مواقع موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عافیہ صدیقی کیس ، وزیراعظم اور کابینہ ارکان کو نوٹس بھیجنے کا معاملہ رک گیا
آصف علی زرداری نے کہا کہ چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔ اور چین پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
