سینئراداکارہ مرینا خان نے کہا ہےکہ شارجہ میں مداحوں کا ایسا ہجوم تھا کہ دن میں رات کا گمان ہونے لگا۔
سینئراداکارہ مرینا خان نے ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت شارجہ میں کرکٹ میچزہو رہے تھے اور مجھے، شہنازشیخ، لیلیٰ زبیری اورشکیل صاحب کو مدعوکیا گیا تھا۔
سچ کی تلاش میں بُنے گئے جھوٹ۔۔۔ یہ ہے ایک جھوٹی کہانی
انہوں نے کہا کہ وی آئی پی سیلیبرٹی پویلین سے میچ دیکھنا ایک خاص احساس تھا حالانکہ میں نے کبھی خود کو سیلیبرٹی نہیں سمجھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ میچ کے بعد جب وہ شہنازکیساتھ گاڑی میں باہرنکلیں تو مداحوں کا جم غفیران کی گاڑی کے گرد جمع ہو گیا جیسے دن کی روشنی میں اندھیرا چھا گیا ہو۔
