اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو سنجیدہ لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی توجہ اپنے کارکنان اور رہنماؤں کی جانب ہونی چاہیے۔ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوشش ہونی چاہیے تھی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ نے بانی کو پابند سلاسل رکھنے میں کردار ادا کیا۔ اور اگر بانی پی ٹی آئی باہر آتے ہیں تو تمام بندر بانٹ رک جائے گی۔ موجودہ لیڈر شپ کے ہوتے ہوئے ہمیں کوئی کامیابی نہیں ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی بی کے شعبے میں انقلاب لانا مشکل ضرور ہے ناممکن نہیں، وزیر اعظم
فواد چودھری نے کہا کہ تحریک انصاف کو سنجیدہ لیڈر شپ کی ضرورت ہے۔ اور اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے پاکستان آتے ہیں تو لاکھوں لوگ ان کا استقبال کریں گے۔ پاکستان میں کسی نئی سیاسی جماعت کی کوئی جگہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اور اگر نہ کھڑے ہوتے تو کوئی وزارت مل جاتی۔
صحافی نے فواد چودھری سے سوال کیا کہ کیا آپ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں؟ جس پر فواد چودھری نے جواب دیا کہ ظاہر ہے ساتھ کھڑے ہیں۔ کیونکہ اگر نہ کھڑے ہوتے تو کوئی وزارت ملی ہوتی۔