واشنگٹن: اسرائیل اور شام کے درمیان جنگ بندی پر باقاعدہ اتفاق ہو گیا ہے۔
امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ ٹام باراک نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاہدے کو ترکیہ، اردن اور دیگر ہمسایہ ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
اسرائیل کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہیں، حماس کا دوٹوک اعلان
ٹام باراک کے مطابق دروز، بدو اوردیگر گروہوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ہتھیار ڈال کر ایک متحد شامی شناخت کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ شامی عوام اپنے ہمسایوں کے ساتھ امن، استحکام اور خوشحالی کے ساتھ زندگی گزاریں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ جنگ بندی خطے میں کشیدگی کم کرنے کی طرف اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔