محکمہ صحت پنجاب نے پرائیوٹ لیبز کیلئے ڈینگی ٹیسٹ کے ریٹس جاری کر دیے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈاکٹر کے نسخے پر سی بی سی ٹیسٹ کا ریٹ 90 روپے جب کہ ڈینگی کا این ایس ون الائیزا مشین پر ٹیسٹ کا ریٹ زیادہ سے زیادہ 1500 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
پرائیویٹ لیبز رپورٹ میں الائیزا مشین، کٹس کی قسم انفرادی بیچ نمبر بھی درج کرنے کی پابند ہے۔
بنگلہ دیش میں ڈینگی سے اموات، پاکستان نے مدد کی پیشکش کردی
نوٹی فکیشن کے مطابق پرائیویٹ لیبز میں رعایتی نرخ پر ڈینگی ٹیسٹ کا اطلاق 30 جون 2026 تک نافذ العمل ہے۔
