سندھ پولیس میں مضر صحت گٹکا اور ماوہ استعمال کرنے والے افسران واہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ نے تمام ڈی آئی جیزکو ہدایت کی ہے کہ گٹکا اور ماوہ کھانے والے پولیس اہلکاروں کی فہرستیں فوری طور پرمرتب کی جائیں۔
لاہور، جعلی سرکاری افسر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ بڑی تعداد میں پولیس افسران و جوان اس لت میں مبتلا ہیں جس سے نہ صرف ان کی صحت متاثر ہو رہی ہے بلکہ محکمے کی ساکھ پربھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
تمام متعلقہ اہلکاروں کو 10 دن کی مہلت دی گئی ہے جس کے بعد افسران کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، فہرستیں 15 روز میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ کوارسال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
