ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، مجموعی ذخائر 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے۔
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے، 4 جولائی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 93 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
وفاقی حکومت کے قرض میں سوا سال کے دوران 11ہزار 235 ارب روپے کا اضافہ
اسٹیٹ بینک کے مطابق چار جولائی تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 2 کروڑ ڈالر رہے۔
مرکزی بینک کے ذخائر ایک ارب 77 کروڑ ڈالر اضافے سے 14 ارب 50 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 16 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 52 کروڑ ڈالر رہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت 20 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
