دورہ بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کا تربیتی کیمپ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگیا۔
کیمپ میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ، فیلڈنگ مشقوں اور نیٹ سیشنزمیں بھرپورحصہ لیا، کیمپ سے قبل کھلاڑیوں کی میٹنگ بھی منعقد کی گئی۔
مجھے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلا رہے خود کو گولی مار لوں کیا؟ عمر اکمل
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کیمپ کمانڈنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ شین میکرموٹ فیلڈنگ کوچ اور گرانٹ لوڈہن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
کیمپ میں 15 رکنی قومی اسکواڈ کے ساتھ ساتھ 5 وائٹ بال کرکٹرزکوبھی شامل کیا گیا ہے جن میں بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اورمحمد وسیم جونیئرشامل ہیں۔
ٹیم 16 جولائی کو ڈھاکا روانہ ہوگی جہاں وہ 20، 22 اور 24 جولائی کوتین ٹی ٹوئنٹی میچزکھیلے گی اس کے بعد قومی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف امریکہ اورٹرینیڈاڈ میں سیریزکھیلے گی۔
