نواز شریف اور مریم نواز کی آمد : وزارت داخلہ کا اجلاس طلب

جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی کا نوٹیفکشن جاری

فائل فوٹو۔–


اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی آمد کے موقع پرسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے وزارت داخلہ نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

قومی احتساب بیورو(نیب) کے مطابق نیب، آئی جی پنجاب اور ایف آئی اے حکام اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں حکمت عملی طے کی جائے گی۔

ترجمان نیب کے مطابق ڈی جی نیب لاہور نے چیئرمین نیب سے سرکاری ہیلی کاپٹر لینے کی اجازت طلب کی ہے۔ ہیلی کاپٹر کابینہ ڈویژن سے سرکاری استعمال کے لیے حاصل کیا جائے گا۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے طیارے کو کسی دوسرے ایئرپورٹ پر اتارنے کے لیے سول ایوی ایشن کو درخواست بھی  دے سکتےہیں۔

سول ایوی ایشن کے مطابق موسم کی خرابی اور امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے نوازشریف اور مریم نواز کا طیارہ لاہور سے دوسرے ایئرپورٹ پر موڑا جا سکتا ہے۔

لاہورپولیس نے بھی شہر کے 24 مقامات کو حساس قرار دیتے ہوئے ہنگامی حالات کے لیے سر جوڑ لیے ہیں۔

لاہور پولیس نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی اہم شخصیات سمیت جارح مزاج کارکنوں کی فہرستیں بھی تیارکرلی ہیں۔ جمعہ کوممکنہ طورپر امن و امان خراب کرسکنے والے کارکنوں کی گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔


متعلقہ خبریں