سپریم کورٹ کی اسحاق ڈار کو ایک اور مہلت

اسحاق ڈار کی برطانوی وزارت داخلہ آمد

فوٹو: فائل


اسلام آباد: مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن تعیناتی کیس میں سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کو ایک بار پھر تین دن کی مہلت دے دی ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اسحاق ڈار عدالت کو بے توقیر کر رہے  ہیں، نوٹس گھر کے باہر چسپاں کرنے کے باوجود پیش نہیں ہو رہے، اگر وہ عدالت میں پیش نہیں ہوتے تو پاسپورٹ منسوخ کرسکتے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا اسحاق ڈار کو انٹرپول کے ذریعے بلایا جا سکتا ہے، کیا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کو ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے، کیا سپریم کورٹ اتنی بے بس ہو گئی ہے کہ ایک شخص کو واپس ملک نہیں بلا سکتی۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ سابق وزیرخزانہ خود تو نہیں آئے مگر سابق سیکرٹری خزانہ وقار مسعود عدالت میں موجود ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اسحاق ڈار کو ایک اور موقع دے رہے ہیں کہ وہ تین دن میں عدالت کے سامنے پیش ہو جائیں۔


متعلقہ خبریں