ایران نے اسرائیل پر جدید سیجل میزائل داغ دیے، اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام

میزائل حملے

ایران نے اسرائیل پر متعدد اقسام کے جدید میزائل حملے کیے ہیں، جنہیں اسرائیل کے دفاعی نظام سے بچ نکلنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

ایران نے جدید میزائل اور ڈرون داغ دیے، جس میں پہلی بار سیجل میزائل کا استعمال کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کی جانب سے ایران کے شہر تل ابیب اور حیفہ پر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ طاقتور میزائل سیجل فائر کیے گئے ہیں جو انتہائی بلندی پر سفر کر کے پھر اپنے ہدف تک کامیابی کے ساتھ پہنچتے ہیں۔

ایران اسرائیل کشیدگی، امریکی سفارتکاروں کا انخلاء شروع

ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ فائر کیے گئے ایک درجن میزائلوں میں سے چند نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ایرانی میزائلوں اور ڈرونز کو

روکنے کے لئے اسرائیل کا دفاعی نظام ایکٹیو ہوا لیکن جدید میزائلوں کی وجہ سے یہ انہیں ہدف پر پہنچنے سے روکنے میں ناکام رہا۔

پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی میزائل انتہائی درستگی سے اپنے ہدف پر لگے، جن میں اسرائیلی فوجی اورانٹیلی جنس تنصیبات شامل تھیں۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق میزائل حملوں کے بعد اسرائیل اور مقبوضہ مغربی کنارے میں سائرن کی آوازیں سنائی دیں، جس سے خوف وہراس پھیل گیا۔

اسرائیلی حکومت نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں