وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم تکبیر پر پاکستانی قوم اورامت مسلمہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سربلند رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو پوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔
پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 سال مکمل، آج یوم تکبیر منایا جا رہا ہے
مریم نواز نے کہا کہ 10 مئی کی فتح کی بنیاد 28 مئی 1998ء کو رکھی گئی، 28 مئی کو چاغی کے پہاڑوں میں لگائے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی وطن عزیز کی فضاؤں میں موجود ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قوم آج بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمدنوازشریف کی ممنون ہے،دشمن کو جب بھی منہ توڑ جواب ملا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔
