نئی دہلی: سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے نریندر مودی کی گھناؤنی چالوں کو بے نقاب کر دیا۔
سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پہلگام اور پلوامہ جیسے واقعات عین انتخابات کے موقع پر ہی کیوں ہوتے ہیں؟ یہ ڈرامہ بہار کے انتخابات جیتنے کے لیے کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں بھی انتخابات سے پہلے دہشت گردی ہوئی تھی۔ اور تب بھی مودی نے اس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔ جبکہ اڑی حملہ سرجیکل اسٹرائیک کا باعث بنا۔ جسے انتخابی مہم میں سیاسی طور پر استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہری منظور شدہ سرکاری اجازت نامے کے بغیر حج نہ کریں، متحدہ عرب امارات
یشونت سنہا نے کہا کہ مودی نے قومی سلامتی کے مسئلے کو سیاست کے لیے استعمال کیا۔ اور مودی نے انتخابی جلسوں میں پلواما کے “شہیدوں” کے نام پر ووٹ مانگے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام حملہ بہار کے انتخابات جیتنے کی غرض سے کیا گیا۔ اور مودی سرکار دہشتگردی کے واقعات سے صرف سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔
دفاعی ماہرین نے کہا کہ درحقیقت مودی سرکار سیزفائر کے بعد پاکستان سے بات چیت نہیں بلکہ بہار انتخابات کی تیاری پر بات کر رہی ہے۔ مودی کی ناقص پالیسیوں کے باعث بھارت پورے خطے میں تنہا رہ گیا ہے۔
