بلاول، زرداری سے آزادی لے ورنہ سیاست نہیں چلے گی، قریشی

مودی سن لو! صبر کا پیمانہ لبریز ہونے والا ہے، شاہ محمود قریشی

عمر کوٹ: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ  پیپلز پارٹی  نے منشور دیا ہے کہ بھوک مٹاؤ لیکن جن کے بیرون ملک محل ہوں گے وہ عوام کی بھوک نہیں مٹا سکتے، یہ تو خود بھوکے ہیں، بلاول سے کہا تھا کہ زرداری سے آزادی لے ورنہ تمہاری سیاست نہیں چلے گی۔

عمرکوٹ کے قصبے  سامارو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ باشعور سندھیو، میں سیٹ حاصل کرنے نہیں آپ کو ظلم سے نجات دلانے آیا ہوں، تم نے ہر بار آنکھیں بند کر کے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا لیکن دس سال میں عوام کو پینے کا پانی ملا نہ زراعت کے لیے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی نہیں، آصف علی  زرداری کی پارٹی ہے،  آج پیپلز پارٹی میں بھٹو کا نظریہ نہیں ہے، جن کے پاس پاؤں میں جوتی نہیں تھی وہ کروڑوں کے مالک بن گئے ہیں اس لیے میں پڑھے لکھے سندھی کو جگانے آیا ہوں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب تک سندھ کو زرداری اور زر کی سیاست سے آزاد نہیں کرا لیتا تب تک آتا رہوں گا، انہوں نے کہا کہ پنجاب سے پیپلز پارٹی کا صفایا کر دیا ہے، پنجاب میں 141 میں سے 104  نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھر کے لوگ مجھے اپنے پاؤں کھڑے ہوتے نظر آ رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران ایک بار مائیک بند ہو گیا تو وہ برجستہ بولے کہ یہ مائیک بھی پیپلز پارٹی  کی طرح دھوکہ باز ہے جس پر پنڈال میں زوردار قہقہہ بلند ہوا۔


متعلقہ خبریں