تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم


اسلام آباد: تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم ہونے سے پاکستان میں پانی  کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا ) کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر پہنچ گئی ہے جو 1386 فٹ ہے۔

تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج ایک لاکھ  23 ہزار کیوسک  ہے جبکہ  ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ  15 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، تربیلا کی انتہائی گنجائش ایک ہزار 550 فٹ ہے۔

چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ  87 ہزار 900 کیوسک ہے جبکہ پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 81 ہزار ایکڑ فٹ ہے، چشمہ جھیل میں پانی کی سطح 644 فٹ ہے۔

اسی طرح منگلا ڈیم میں اس وقت  آٹھ  لاکھ  59 ہزار ایکڑ فٹ پانی کا ذخیرہ موجود ہے،  ڈیم  کا ڈیڈ  لیول ایک ہزار 50 فٹ ہے اور پانی کا اخراج ایک لاکھ 90 ہزار کیوسک ہے، اس وقت منگلا ڈیم میں پانی کی سطح گیارہ سو 22 فٹ ہے جب کہ پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی گنجائش ایک ہزار 242 فٹ ہے۔


متعلقہ خبریں