وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ بھارت کا معصوم بچوں کو نشانہ بنانا اخلاقی دیوالیہ پن کی انتہا ہے،پوری قوم مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،دہشتگردی کے خاتمے،ملکی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کوئٹہ کا دورہ کیا ،وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے،انہوں نے خضدار بس حملے کے متاثرین اورزخمی بچوں سے ملاقات کی ۔
سپریم کورٹ میں سزائے موت کے 238 مقدمات نمٹا دیئے گئے
وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور کمانڈرکوئٹہ نے وفد کو بہیمانہ حملےسے متعلق بریفنگ دی ،وزیراعظم، وفاقی وزرا اورفیلڈ مارشل عاصم منیر نے معصوم جانوں کےضیاع پر افسوس کااظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی حالیہ جارحیت کے خلاف اتحاد اورعزم کو دہراتے ہوئے دہشتگردی کاخاتمہ کرنا ہوگا،بھارت کے آلہ کار بن کر دہشتگرد نسلی شناخت کا سہارا لیتے ہیں۔
معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا عالمی برادری کی توجہ کا متقاضی ہے،بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا،پاکستان بھارتی مذموم ہتھکنڈوں کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرے گا۔
خواتین کو مرکزی دھارے میں شامل کیے بغیر معاشی ترقی کا خواب پورا ہونا مشکل ہے،اورنگزیب خان
دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بلوچ اور پختون عوام نے ہمیشہ تشدد اور انتہا پسندی کو مسترد کیا ہے،سیکیورٹی ادارے خضدار حملے کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
وزیراعظم،فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ وقت آگیا ہے قوم وہی پختہ عزم دکھائے جو بھارتی جارحیت کیخلاف دکھایا گیا،دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی اور فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائے گا۔
واضح رہے خضدار میں اسکول وین پر دہشتگرد حملے میں 3 بچے اور 2 جوان شہید،53افرادزخمی ہوئے ،39زخمی بچوں میں سے8کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستانی ہائی کمیشن کا ایک اور اہلکار ناپسندیدہ شخصیت قرار،24 گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کا حکم
بھارت کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی جانب سے انتہائی شرمناک کارروائی کی گئی،بزدلانہ حملے کے پیچھے بھارتی پراکسیز دہشتگرد فتنہ الہند وستان ملوث ہیں،بھارت اپنے ریاستی ایجنٹوں کے ذریعے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
