ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے 30 ویں میچ کو چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے لیے مخصوص دن منایا گیا۔
پاکستان سپرلیگ کے آخری لیگ میچ میں راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اورکراچی کنگز کے درمیان میچ کے موقع پراسلام آباد یونائیٹڈ پنک کٹ میں علامتی نمائندگی کے ذریعے شعوراجاگرکیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی
کراچی کنگز پنک کیپ پہن کرمیدان میں اُتری، یہ اقدام خواتین میں بڑھتے ہوئے چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی بڑھانے کی قومی مہم کا حصہ تھا۔
میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے بھی پنک رنگ کی شرٹس، جھنڈے اور پٹیاں پہن کراس مہم کا ساتھ دیا، جسے سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا گیا۔