چھٹی لے کر پرائیویٹ کالجز میں غیر قانونی طور پر ملازمت کرنیوالی 57 نرسز کو معطل کردیا گیا۔
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر پنجاب نے پیڈا ایکٹ کے تحت نرسوں کو معطل کیا،محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے مطابق پاکستان نرسنگ کونسل کی رپورٹ پر محکمانہ کارروائی کی گئی۔
خیبر پختونخوا،سرکاری نصاب کی مفت کتابیں اسکولوں سے غائب،مارکیٹ میں فروخت ہونے لگیں
19 نرسز کی 2 سالہ سروس ضبط،10 کی تنخواہوں میں 2 سال کی انکریمنٹ روک لی گئی،سیکریٹری صحت پنجاب عظمت محمود کا کہنا ہے کہ 30 نرسز کے کیسز مکمل ہیں، 27 پر کارروائی جاری ہے۔
سرکاری منظوری کے بغیر پرائیویٹ اداروں میں ملازمت کرنا غیر قانونی ہے۔
