جمہوریہ ڈومینیکن کے نائٹ کلب کی چھت گرنے سے 79 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جمہوریہ ڈومینیکن کے دارالحکومت سانتو ڈومنگو میں ایک نائٹ کلب کی چھت گری ، مرنے والوں میں صوبائی گورنر اور سابق میجر لیگ بیس بال کھلاڑی اوکٹاویو ڈوٹیل بھی شامل ہیں۔
شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں آتشزدگی ، 59 افراد ہلاک ، 155 زخمی
واقعہ علی الصبح معروف گلوکار ربی پیریز کے کنسرٹ کے دوران نائٹ کلب میں پیش آیا۔ حادثے کے وقت کلب کے اندر سیکڑوں افراد موجود تھے، کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام نے ہلاکتوں میں خدشہ ظاہر کیا ہے ، جمہوریہ ڈومینیکن کے صدر نے واقعے پر متاثرہ خاندانوں سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
