انصاف کا تقاضا ہے کہ نوازشریف کو آنے دیا جائے، عرفان قادر


اسلام آباد: سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کا کہنا ہے کہ انصاف کا تقاضا ہے کہ نوازشریف کو آنے دیا جائے۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ کلثوم نواز کی صحت ٹھیک نہیں، نوازشریف نے درخواست  دے کر نہ آنے کا تاثر رد کر دیا ہے لیکن  اگر عدالت اس وقت فیصلہ سنا دیتی ہے تو یہ قانونی طور پر غلط نہیں ہو گا۔

نامور قانون دان حلیم شیرازی کا کہنا تھا کہ اگر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج ہی سنایا جائے تو بہتر ہو گا، اگر فیصلہ آج نہ دیا گیا تو ایک روایت بن جائے گی اور ایسے کیسز پر فیصلے موخر کیے جائیں گے، تمام مگرمچھوں کے خلاف فیصلہ سنایا جائے گا، آئین اور قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔

مشہور قانون دان علی احمد کرد نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر نوازشریف چاہتے ہیں کہ وہ فیصلہ خود سنیں تو یہ اچھی روایت ہے۔

تجزیہ کار زیڈ اے ہلالی نے ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی اداروں کے بارے میں غلط تاثر نہیں جانا چاہیئے، نوازشریف مخصوص ذہن بنا چکے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ سب ان کے خلاف ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہم ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، دونوں طرف سے اعصاب کی جنگ چل رہی ہے۔


متعلقہ خبریں