پنجاب کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان


اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم  گرم اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق جمعرات  کو راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان سمیت  دیگر شہروں میں تیز ہواؤں اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ژوب، ڈی جی خان، بنوں ڈویژن اور فاٹا میں بارش ہوسکتی ہے، گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی علاقوں میں بھی بارش متوقع  ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو اسلام آباد، راولپنڈی، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج  چمک کے ساتھ بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش لاہور میں 112 ملی میٹر، بھکر میں 72  ملی میٹر اور جوہر آباد میں 65 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ملک کے  دیگر حصوں اوکاڑہ، ساہیوال 60 ملی میٹر، سرگودھا 60 ملی میٹر، لاہور 38 ملی میٹر، مری 36 ملی میٹر، جھنگ 34 ملی میٹر، چکوال 32 ملی میٹر،  ٹوبہ ٹیک سنگھ  25 ملی میٹر، بہاولنگر 23 ملی میٹر، اسلام آباد 22 ملی میٹر، میانوالی 20 ملی میٹر، کامرہ 16 ملی میٹر، فیصل آباد 14 ملی میٹر، جہلم میں دس ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

خیبرپختونخوا کے علاقے مالم جبہ میں 111 ملی میٹر، سیدو شریف 25 ملی میٹر، پشاور 13 ملی میٹر، بالاکوٹ 13 ملی میٹر، ڈی آئی خان دس ملی میٹر، کاکول چھ ملی میٹر اور کوہاٹ میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بلوچستان کے علاقے ژوب میں 14 ملی میٹر اور بارکھان میں چار ملی میٹر جبکہ کشمیر کے علاقے  راولاکوٹ میں 29 ملی میٹر، گڑھی دوپٹہ میں تین اور مظفر آباد میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں