چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان ٹیم کے دونوں اوپنر رحمان اللہ گربز اور ابراہیم زدران آئوٹ ہو کر واپس جا چکے ہیں، رحمان اللہ بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوئے جبکہ زدران 22 رنز بنا سکے۔
افغانستان کی تیسری وکٹ رحمت شاہ کی گری انہوں نے 12 رنز بنائے، افغانستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا لیے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان ٹیم ہاری تو ایونٹ سے باہر ہوجائے گی لیکن آسٹریلیا ہارا تو وہ باہر نہیں ہوگا بلکہ اُسے ہفتے کو انگلینڈ اورجنوبی افریقا کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا، میچ کے دوران بارش کا بھی امکان ہے۔
مجھے زبردستی ان فٹ قرار دے کر ٹیم سے باہر کیا گیا، عمر اکمل
آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ کے ابھی تین تین پوائنٹس ہیں جبکہ رن ریٹ افریقہ کا بہتر ہے،اگلے میچ کیلئے آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف میچ کی تیاری انڈور میں کی، بارش کے باعث افغان ٹیم نے پریکٹس سیشن منسوخ کردیا۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کے بیٹر مارنوس لبوشین نے کہا کہ اُن کے بیٹر فارم میں ہیں، گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کریں گے،افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ لاہور میں دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔
