ان سے ملیے ! یہ ہیں انتخابی امیدوار طوطا پہلوان


فیصل آباد: انسانوں میں مقبول طوطے (مٹھومیاں) سے آپ بخوبی واقف ہوں گے لیکن آج ہم جس طوطے سے آپ کو ملوانے جارہے ہیں وہ کوئی پرندہ نہیں ہے۔ یہ طوطا پہلوان ہیں جو آئندہ عام انتخابات میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں ہیں۔

فیصل آباد کے انتخابی میدان میں اترنے والے امیدوار نجم حسین ’طوطا پہلوان‘ کی حیثیت سے شہرت کے حامل ہیں۔ شاید! اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ ان کے ڈیرے پر ہروقت طوطے ہی طوطے دکھائی دیتے ہیں۔

طوطے کے انتخابی نشان پر کامیابی سمیٹنے کے خواہش مند طوطا پہلوان کہتے ہیں کہ ہار جیت میں ذاتی پہچان اور انتخابی نشان کا اہم کردارہوتا ہے۔ وہ یقین رکھتے ہیں کہ آزاد امیدوار کے طور بھی ان کا طوطا اونچی اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے جان نثار کی شناخت رکھنے والے طوطا پہلوان کو جب کپتان نے انتخابی ٹکٹ نہیں دیا تو انہوں نے آزاد حیثیت سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا۔

طوطا پہلوان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ طوطا پہلوان آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنی جیت عمران خان کو تحفتاً پیش کریں گے۔


متعلقہ خبریں