الیکشن کمیشن نے تبادلوں کی اجازت دے دی

فنڈز منجمد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے صوبہ پنجاب اور سندھ  کے 467 افسران کے تبادلوں کی اجازت دے دی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تبادلوں کی اجازت کے بعد پنجاب کے 260  اور سندھ کے 207 افسران کے تبادلے کیے جائیں گے۔

پنجاب کے 147 اسسٹنٹ کمشنرز، گیارہ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (ایس پیز)  اور 19 اسپیشل سیکرٹریز شامل ہیں جبکہ اسپیشل سیکرٹریز کے ساتھ سیکرٹریز کے تبادلوں کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

سندھ  میں 184 سب ڈویژنل پولیس آفیسرز ( ایس ڈی پی اوز )، 22 سینئر سپرنٹنڈنٹس آف پولیس ( ایس ایس پیز ) اور سپرنٹنڈنس پولیس ( ایس پیز ) کے تبادلے کیے جائیں گے جبکہ سندھ  کے ہی گیارہ ایڈیشنل کمشنرز اور ایک ڈپٹی کمشنر کے تبادلے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

اسلام آباد کے 20 ایڈیشنل انسپکٹرز جنرل ( اے آئی جیز )، ایس پیز اور اے ایس پیز کے تبادلوں کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے گزشتہ ہفتے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو گریڈ 20  اور اس سے سینئر افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے لیے اجازت لینے کی ہدایت کی تھی۔

اس سے پہلے الیکشن کمیشن کی جانب سے رواں سال 31 مئی کے بعد کی گئی تمام تقرریاں اور تبادلے منسوخ  کر دیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں