کالا باغ ڈیم پر ریفرنڈم کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

کالا باغ ڈیم کی تعمیر پر ریفرنڈم کرانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر | urduhumnews.wpengine.com

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے لیے ریفرنڈم کرانے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ چار جولائی کو دن تین بجے سپریم کورٹ میں درخواست کی سماعت کرے گا، عدالت عظمی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

حال ہی میں چیف جسٹس نے قرضہ معافی کیس کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ دو ڈیموں کی تعمیر پر تمام اسٹیک ہولڈرز میں اتفاق رائے ہو گیا ہے، قرض معافی سے 54 ارب کی جو رقم واپس ملے گی اس سے ہم ان ڈیموں کی تعمیر کریں گے۔۔

دوسری جانب سابق چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) فضل اللہ قریشی کا کہنا ہے کہ یہ آسان کام نہیں ہے، کالاباغ ڈیم کے لیے وافر مقدار میں پانی موجود نہیں، اس کی تعمیر پر سوالات اٹھیں گے۔


متعلقہ خبریں