بلال یاسین نون لیگ کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب


لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون نے سابق وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کو حلقہ پی پی 150 سے ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلال یاسین کو صوبائی اسمبلی کے حلقے سے مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 سے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند تھے تاہم اس حلقے سے انہیں ٹکٹ نہیں مل سکا۔

نون لیگ کے بہت سے اہم امیدوار ٹکٹوں سے محروم رہ گئے ہیں،  کئی بار انتخابات جیتنے والے رانا  تجمل حسین بھی  ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام  رہے ہیں جب کہ سابق رکن قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ کو بھی مسلم لیگ نون کا ٹکٹ نہیں مل سکا۔

اسی طرح نون لیگ سے تعلق رکھنے والے ماجد ظہور، وحید گل اور چوہدری گلزار احمد گجر کو بھی ٹکٹ نہ مل سکا، ملتان سے مخدوم جاوید ہاشمی نے ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں۔


متعلقہ خبریں