کراچی: کراچی کے آرچ بشپ کو کارڈینل کےعہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آرچ بشپ جوزف کوٹس دوسرے پاکستانی ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے، اس سے قبل 1973 میں یہ اعزاز پاکستان کے پاس تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ جوزف کوٹس کی کارڈینل میں تقرری پورے ملک کے لیے باعث فخر ہے، انہوں نے بتایا کہ تقریب میں پاکستانی وفد کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور یوسف شیخ نے کی۔
گزشتہ ماہ آرچ بشپ کراچی جوزف کوٹس کو کارڈینل منتخب کیا گیا تھا جبکہ ویٹی کن کے ڈپٹی سکریٹری نے بتایا تھا کہ دنیا کے پانچ براعظموں سے کارڈینلز کا انتخاب کیا گیا ہے، اس فہرست میں پاکستان، عراق، پیرو، میکسیکو اور جاپان سمیت دیگر ممالک کے پادری شامل تھے۔
اس موقع پر پوپ فرانسس نے کہا تھا کہ دنیا بھر سے پادریوں کے انتخاب کا مقصد چرچ کی ہمہ گیریت کا اظہار کرنا ہے۔