سی ایس ایس امتحانات 2017 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

امتحانی مراکز

اسلام آباد: پاکستان میں وفاقی اداروں کی اعلی سطحی ملازمتوں کے لیے لازم قرار دیے گئے سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحانات 2017 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

سی ایس ایس 2017 امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں کی شرح صرف تین عشاریہ تین فیصد رہی ہے۔ 9391 امیدواروں میں سے محض 312 نے تحریری امتحان پاس کیا جب کہ انٹرویوز کے بعد 310 امیدواروں نے کوالیفائی کیا۔

سی ایس ایس 2017 امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں میں سے 261 کی پوسٹنگ کی سفارش کی گئی ہے۔

سینٹرل سپیریئر سروس 2017 کے امتحان میں پاس ہونے والوں میں 155 مرد اور 106 خواتین شامل ہیں۔

2016 میں ہوئے سی ایس ایس امتحانات میں دو اعشاریہ ایک فیصد، 2015 میں تین اعشاریہ ایک فیصد، 2014 میں تین اعشاریہ تین فیصد امیدوار کامیاب ٹھہرے تھے۔ گزشتہ دس برسوں میں سب سے بہتر نتیجہ 2009 کا رہا تھا جب شریک امیدواروں کا 15 اعشاریہ آٹھ فیصد کامیاب قرار پائے تھے۔

سی ایس ایس 2017 امتحانات کے مکمل نتائج یہاں دیکھیں:

[embeddoc url=”https://urduhumnews.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/06/CSS_2017_FinalResult_28-06-2018.pdf” download=”none”]


متعلقہ خبریں