نگراں وزیراعظم کی مزید افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کی ہدایت


اسلام آباد: نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک  نے افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لیے مزید  اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

نگراں وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزارت برائے اوورسیز پاکستانی اور انسانی وسائل  کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نگراں وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی کہ وزارت  نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے گزشتہ پانچ برس میں 25 بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جبکہ سال 2009 سے 2018 تک ایک کروڑ دو لاکھ  افراد بیرون ملک گئے، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ان منصوبوں کا مقصد مسائل میں کمی لانا ہے اور مستقبل میں بھی اس طرح کے منصوبوں پر کام کیا جائے گا، نگراں وزیراعظم نے مزید افراد کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد موجود ہے لیکن ان کے لیے کوئی مشترکہ پلیٹ فارم موجود نہیں جس کے باعث انہیں لاتعداد مسائل کا سامنا رہتا ہے۔


متعلقہ خبریں