تبدیلی کی بات کرنے والے الیکٹیبلز پر انحصار کر رہے ہیں، طاہر القادری


لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ تبدیلی کی بات کرنے والے الیکٹیبلز پر انحصار کر رہے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران طاہر القادری کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر لوگوں کو مایوس کیا گیا کرپٹ ٹولے کے کاغذات نامزدگی منظور ہی ہونے تھے تو پھر احتساب کا ڈرامہ کیوں رچایا گیا؟

انہوں نے کہا کہ کرپشن ہوائی جہاز پر جارہی ہے اور احتساب بیل گاڑی پر۔ طاہر القادری نے کہا کہ  بددیانت اور جھوٹا شخص منتخب نمائندہ نہیں ہوسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ترمیمی حمام میں سب ننگے تھے تمام جماعتوں نے کرپٹ نظام کو تحفظ دیا پارلیمنٹ میں تمام جماعتوں کے نمائندے اپنا کھیل کھیلتے رہے۔

طاہرالقادری نے کہا کہ ملک میں سب کچھ ہوا لیکن گند کی صفائی نہیں ہوئی پہلے شر تھا اب مایوسی پیدا ہورہی ہے۔

سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اصغر خان کیس میں پیسے دینے اور لینے والے سب گرفت سے باہر ہیں۔


متعلقہ خبریں