محسن نقوی کو سینیٹ نشست سے نااہل قرار دینے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ اور سینیٹر محسن نقوی کو سینیٹ کی نشست سے نااہل قرار دینے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

نااہل قرار دینے کی درخواست شہری مشکور حسین نے ماہر قانون ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، وزارتِ داخلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور محسن نقوی فریق کو بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ محسن نقوی چیئرمین پی سی بی کا عہدہ رکھتے ہوئے سینیٹر بننے کے اہل نہیں۔ سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت وہ پی سی بی کے چیئرمین تھے۔

تمام ادارے تباہ ، سرجری خود محسن نقوی اور شریف فیملی کی ہونی چاہئے ، بیرسٹر سیف

شہری نے مؤقف اپنایا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63 کےتحت محسن نقوی سینیٹر کے عہدے پر برقرار نہیں رہ سکتے۔ لاہور ہائی کورٹ محسن نقوی کو سینیٹر کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

خیال رہے کہ 6 فروری کو اُس وقت کے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 3 برس کے لیے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ منتخب کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 5 اپریل 2024 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹرز کے نوٹیفیکیشن جاری کیے تھے جن میں محسن نقوی کا نام بھی شامل تھا۔


متعلقہ خبریں