پاکستان کے ساتھ فنڈنگ، انسداد دہشتگردی کے پروگرام جاری ہیں، امریکہ

methio millar

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ فنڈنگ، انسداد دہشت گردی اور صلاحیت سازی کے پروگرام جاری ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے حملوں سے بہت زیادہ نقصان اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردی کا شکار نہیں ہونا چاہیئے۔ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مفاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن جانے والی بھارتی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی

میتھیو ملر نے کہا کہ دہشتگردی سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ سیکیورٹی معاملات پر پاکستان سے شراکت داری میں ہمارے اعلیٰ سطع کے ڈائیلاگ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ فنڈنگ، انسداد دہشت گردی اور صلاحیت سازی کے پروگرام جاری ہیں جبکہ پاکستان کے ساتھ ملٹری ٹو ملٹری تعلقات جاری ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں