کیپٹن صفدر کا ٹریکٹر لیز، پلاٹ قسطوں پر


لاہور: سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے داماد اور سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ  محمد صفدر نے  زرعی مقاصد کے لیے ٹریکٹر لیز پر حاصل کر رکھا ہے جبکہ انہوں اسلام آباد میں ایک پلاٹ قسطوں پر خریدا ہے۔

کیپٹن صفدر کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں کے مطابق اُن کی پاکستان میں 3100  کنال زرعی زمین ہے، راجن پور میں 2922 کنال جبکہ مانسہرہ میں 172 کنال اراضی ان کی ملکیت ہے۔

نواز شریف کے داماد کے اثاثوں کی کل مالیت چار کروڑ 14 لاکھ روپے ہے، اُن کے پاس ایک سال میں 17 لاکھ  28 ہزار روپے کا زرمبادلہ آیا جبکہ وہ چار لاکھ  روپے  کے پرائز بانڈز کے مالک بھی ہیں۔

کیپٹن (ر)  صفدر نے سندر انڈسٹریل ایریا لاہور کے قریب زیر تعمیر فلور ملز میں 34 لاکھ  روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے جبکہ اسلام آباد سیکٹر ای 12  فور میں ایک پلاٹ قسطوں پر لیا ہے۔

سابق رکن قومی اسمبلی کے پاس دس لاکھ روپے کی جیولری ہے جبکہ وہ ایک اے کے 47 (کلاشنکوف) اور ایک پستول کے مالک ہیں، انہوں نے سات لاکھ روپے مالیت کا ایک  ٹریکٹر بھی لیز پر لیا  ہے۔

کیپٹن صفدر کے بیٹے جنید صفدر کے نام پر مانسہرہ میں 16 کنال کی دو جائیدادیں موجود ہیں۔


متعلقہ خبریں