سندھ سے مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری


کراچی: الیکشن کمیشن نے سندھ میں قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے۔

فہرست کے مطابق شگفتہ جمانی، ناز بلوچ، شازیہ مری، آسیہ اسحاق صدیقی، فوزیہ حمید، خالدہ لطیف، بی بی یاسمین شاہ،  مختیار ناز، مسرت واحد، تحسین مشکورعابدی، شمیم اختر، صوفیہ سعید شاہ، مسرت، زنیرا ملک، لبنیٰ کوکب، مہرین رزاق بھٹو، غلالہ سیفی، صائمہ ندیم، سائرہ بانو، ام عطیہ، ثروت فاطمہ، سبین غوری، سمن سلطانہ جعفری، شمیم آرا پنہور، افق خان بلوچ، مصفرہ جمال، زاہدہ، رضیہ دانش ایڈووکیٹ، ڈاکٹر شازیہ، ثوبیہ اسلم سومرو، نزہت پٹھان، عزیزہ انجم، روبینہ قائم خانی، کشور زہرہ اور فوزیہ طیب صدیقی کے نام منظور کیے گئے ہیں۔

تمام جماعتوں کی جانب سے الیکشن کمیشن میں ترجیحی اور مخصوص نشتوں کی فہرستیں جمع کرائی گئی تھیں جس کی جانچ پڑتال کے بعد الیکشن کمیشن نے سندھ میں قومی اسمبلی کی مخصوص نشتوں کے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔


متعلقہ خبریں