واشک ، بس کھائی میں جا گری ، 28 افراد جاں بحق ، 22 زخمی

واشک

بلوچستان کے ضلع واشک میں تربت سے کوئٹہ جانے والی بس کو حادثہ، 28 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

لکی مروت، تاجہ زئی کے قریب ٹریفک حادثہ ، 6افراد جاں بحق ، 19زخمی

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ بس تربت سے کوئٹہ جا رہی تھی ، واشک میں ٹائر پھٹنے کے باعث کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 22 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

دریں اثنا وزیرداخلہ محسن نقوی نے واشک بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں جانی نقصان پر دلی رنج اور صدمہ ہوا، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


متعلقہ خبریں