بشکیک واقعہ، مزید 167 پاکستانی طلبہ پی آئی اے کی پرواز سے کوئٹہ پہنچ گئے

بشکیک

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے مزید 167 طلبہ قومی ایئرلائن کی پرواز سے پاکستان واپس پہنچ گئے۔

بشکیک میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے اور صورتحال کی خرابی کے بعد پاکستانی طلبہ کی کرغزستان سے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز 167 طلبہ کو لے کر پی آئی اے کی پرواز کوئٹہ پہنچ گئی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہا پنجاب اور خیبرپختونخوا کے طلبہ ہمارے مہمان ہیں، ان طلبہ کو آج اسلام آباد روانہ کیا جائے گا۔ بشکیک سے 172 طلبہ اب تک کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔

بشکیک واقعے پر انکوائری کمیٹی بنادی، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی ہوگی، وزیر خارجہ

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہا 6،7 بچے ابھی کرغزستان میں ہی موجود ہیں، انہیں بھی واپس لائیں گے۔ بشکیک کے حالات بہتر ہوتے ہی طلبہ واپس جائیں گے۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے کرغزستان میں طلبہ پر ہونے والے حملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں