ضمنی الیکشن، پنجاب کے 13 اضلاع میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش

انٹرنیٹ سروس internet

ملک میں کل ضمنی الیکشن کے دوران پنجاب کے 13 اضلاع میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بندرکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اتوار کو قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے، محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھا جس میں 13 اضلاع و تحصیلوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخابات کل ہوں گے

محکمہ داخلہ کے خط کی کاپی چیف سیکرٹری، آئی جی، چیئرمین پی ٹی اے کو ارسال کردی گئی ہے، لاہور،شیخوپورہ، ڈی جی خان،چکوال،تلہ گنگ،قصور، گجرات اور نارووال میں بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ موبائل فون سروس مکمل طور پر بند کرنے کی تجویز پر ابھی غور نہیں کیا گیا۔واضح رہے محکمہ داخلہ پنجاب ضمنی الیکشن والے اضلاع میں پہلے ہی دفعہ 144 کا نفاذ کر چکی ہے۔

دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لیے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی ہے، کوریج پر پابندی ڈی آر او نے عائد کی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کوریج کے باعث سامان کی ترسیل میں خلل پیدا ہوتا ہے، الیکشن کمیشن ترسیل کی فوٹیجز خود جاری کر ے گا۔


متعلقہ خبریں