بچی کے علاج کیلئے باپ پولیس کی وردی پہننے پر مجبور ہو گیا

پولیس police

کراچی،بچی کے علاج کے غرض سے باپ نے پولیس کی وردی پہن لی۔

عبداللہ کو عباسی شہید اسپتال سے حراست میں لے لیا گیا تاہم بعدازاں اسے رہاکردیا گیا۔

باپ نے اپنی بچی کو اسپتال میں ایڈمٹ نہ کرنے کے ڈر سے پولیس کی وردی پہنی تھی۔ جعلی پولیس اہلکار بننے والے عبداللہ نامی شخص کوعباسی شہید اسپتال سے پولیس نے حراست میں لے لیا۔

ایس ایس پی نے اہلکار کو تعویذ گنڈے کے الزام پر سزا دے دی

اپنے ویڈیو بیان میں ملزم نے بتایا کہ میں ناظم آباد کاٹھیاواری محلے کا رہائشی ہوں جبکہ پلمبر اور الیکٹریشن کا کام کرتا ہوں۔

اس کا کہنا تھا کہ بچی کے علاج کے لیے پولیس کی وردی پہنی تھی، اسپتال میں ڈاکٹر بچی کو ایڈمٹ نہیں کررہے تھے اس لیے وردی پہنی۔

ملزم کا کہنا تھا کہ 5 دن اسپتال میں وردی پہن کر بچی کا علاج کرانے آتا رہا، پولیس حکام نے بتایا کہ تفتیش کے بعد شہری عبداللہ کو تنبیہ کرکے چھوڑ دیا گیا ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں