کویت میں محفل میلاد کا اہتمام، پاکستانی سفیر کی خصوصی شرکت


کویت سٹی: کویت میں ولادت حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہُ کی مناسبت سے محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان ملک محمد فاروق نے خصوصی شرکت کی۔

15 رمضان المبارک کی مناسبت سے نواسہ رسول ﷺ اور جوانان جنت کے سردار حضرت امام حسن رضی اللہ تعالیٰ عنہُ کی ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر پاکستانی سفارت خانہ کے قریب واقع حسینیہ قنبر البلوشی جابریہ کویت میں انتہائی پروقار محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا۔

محفل میلاد میں تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبولﷺ کے بعد ایران سے تشریف لائے مہمان اسکالر حجہ الاسلام سید ضمیرعباس جعفری نے خطاب کیا جبکہ پاکستانی کمیونٹی کی تمام سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں و دیگر متعدد نمائندہ شخصیات بالخصوص سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ امیر سیال نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے امریکی پابندیوں میں آنے کا خطرہ ہے، میتھیو ملر

تقریب کے مہمان خصوصی سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت ملک محمد فاروق تھے جنہوں نے منتظمین کی کوششوں کو مثالی قرار دیا اور اس مقدس مہینے میں باہمی ہمدردی اور بھائی چارے کے لیے ایسے اجتماعات کی اہمیت پر زور دیا۔

منتظمین کی جانب سے مومنین کویت کے بانی اور مجلس وحدت مسلمین کویت کے چیف آرگنائزر سید شہباز شیرازی نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں