آئی ایم ایف وزارت خزانہ کے اہداف پورے کرنے کے حوالے سے دعووں پر ناخوش

آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے سے ناخوش۔

پاکستان کی معاشی ٹیم کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف اہداف پورا کرنے کے حوالے سے پاکستانی دعووں پر ناخوش نظر آئی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے پر ناپسندیدگی کا اظہار کر دیا۔

اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف جائزہ مشن کو یقین دلایا کہ مستقبل میں ایسا نہیں ہوگا۔ اجلاس میں آئی ایم ایف نے اپریل سے جون کی آخری سہ ماہی کے دوران نو ہزار چار سو پندرہ ارب روپے ٹیکس ہدف  کے حصول کے حوالے سے بھی  پوچھا۔

آئی ایم ایف سے آخری قسط کیلئے تمام اہداف حاصل کر لیے، وزارت خزانہ

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزارتِ خزانہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت آخری قسط کے لیے تمام اہداف مکمل کر لیے ہیں۔

دوسری طرف آئی ایم ایف کو آج حکومتی اداروں کی استعداد بہتر بنانے، نجکاری اور جعلی کرنسی کی روک تھام کیلئے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال ٹیکس وصولی میں کمی پر مزید فوری اقدامات پر، اسٹیٹ بینک کے نئے پلاسٹک نوٹ جاری کرنے کے پلان پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں