خاتون کے ساتھ آڈیو لیک، پیرو کے وزیراعظم عہدے سے مستعفی

خاتون کے ساتھ آڈیو لیک، پیرو کے وزیراعظم عہدے سے مستعفی

خاتون کے ساتھ گفتگو کی آڈیو لیک ہونے پر پیرو کے وزیراعظم البرتو اوتارولا نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق وائرل ہونے والی آڈیو میں کلپس میں البرتو اوتارولا کو خاتون سے اظہارِ محبت اور سی وی بھیجنے کا کہتے سنا جاسکتا ہے۔

اس حوالے سے پیرو کے وزیراعظم نے خود پر لگنے والے الزامات کی تردید کی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

کرپشن کے الزام میں گرفتار تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن پیرول پر رہا

خیال رہے کہ پیرو وزیراعظم پر خاتون کو سرکاری ٹھیکے دلوانے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کرنے کا الزام ہے۔ یہ اسکینڈل گزشتہ ہفتے شدت اختیار کرگیا تھا جب ایک چینل نے البرتو کی خاتون سے گفتگو کی آڈیو نشر کی۔

ہہ بھی ذہن میں رہے کہ وزیراعظم البرتو اوتارولا 2022 کے اختتام تک پیرو کے وزیرِ دفاع کی حیثیت سے کام کررہے تھے۔


متعلقہ خبریں