ملک کے مختلف شہروں میں بارش، بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان

Thunderstorm and rain with lightning.

ملک کے مختلف شہروں میں بارش متوقع، بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد رہے گا۔ گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

شمالی اور جنوبی بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری متوقع ہے۔ دالبندین، چاغی، نوشکی، پنجگور، گوادر ، تربت، کیچ اور کوئٹہ میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

29 فروری سے دو مارچ تک بارش اور شدید برفباری کی پیشگوئی

زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ اور موسیٰ خیل میں برفباری کا امکان ہے۔ سوات، شانگلہ، کوہستان، چترال اور دیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔

اسی طرح مری، گلیات اور گردونواح میں بھی موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

دوسری طرف گوادر میں طوفانی بارش نے بتاہی مچادی جس سے نشیبی علاقے ڈوب گئے اور مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ کٹ گیا۔ گوادر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔


متعلقہ خبریں