فیض آباد دھرنا کمیشن کی سفارشات تیار

فیض آباد دھرنا کمیشن سفارشات تیار


فیض آباد دھرنا کمشن نے اپنی سفارشات تیار کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق  کمیشن اپنی حتمی رپورٹ اگلے ہفتے وفاقی حکومت کو پیشں کردے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن نے فیض آباد دھرنا سے متعلق 5200 سے زائد صفحات کی چھان بین کی۔اس وقت کے چیف ایگزیکٹواورصوبائی حکومت دھرنا ہینڈل کرنے میں ناکام رہے۔

آئی بی، پولیس، پیمرا، پی ٹی اے، ایف آئی اے، سی ٹی ڈی، حکومتی اور سپیشل برانچ کی رپورٹس کمیشن کی رپورٹ کا حصہ بنادی گئی ہیں۔

کمیشن نے 28 اہم ترین متعلقہ شخصیات کے بیانات بھی ریکارڈ کیے،ریٹائرڈ اورحاضرسروس فوجی اور سویلین افسران کے بیانات بھی قلم بند کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ اور حاضر سروس سویلین افسران کے موقف بھی کمیشن کی رپورٹ کا حصہ ہیں،تمام رپورٹ اور بیانات کی روشنی میں کمیشن نے فیض اباد دھرنا کو ہینڈل نہ کرسکنے والوں کی ذمہ داری کا بھی تعین کیا ہے،وزارت داخلہ کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔


متعلقہ خبریں