مشکل وقت میں آپ نے پریس کانفرنس کی ، عمران خان کی بہنیں مسرت جمشید چیمہ پر برس پڑیں

عمران خان بہنیں

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں 12 مارچ تک توسیع کر دی۔

جج ارشد جاوید نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کیخلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت کی ، عدالت نے مسلم لیگ ن ہاؤس حملہ سمیت نو مئی کے دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو علیمہ خان کو ہراساں کرنے سے روک دیا

 دوسری جان ممقدمے کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے تحریک انصاف کی رہنما  مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ پلا دی۔ کمرہ عدالت میں مسرت جمشید چیمہ نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کو مقدمات اور روپوشی کے دوران تکالیف سے آگاہ کیا، جس پر دونوں نے مسرت جمشید چیمہ کو ڈانٹ دیا۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب بھائی کو ضرورت تھی تو آپ لوگ چھپے ہوئے تھے، پارٹی پر مشکل وقت آنے پر آپ نے پریس کانفرنس کی اور بانی پی ٹی آئی کو ضرورت تھی، تب آپ ساتھ چھوڑ گئیں۔

عدلیہ کا کام انصاف دینا ہے ، ہمارے ساتھ فراڈ کیا گیا ، علیمہ خان

علیمہ خان نے کہا کہ آپ بانی پی ٹی آئی کی سب سے قریب ترین تصور کی جاتی تھیں، آج آپ مجھے مجبوریاں سنا رہی ہیں، سیاستدان تو جیل کے بغیر نامکمل تصور کیے جاتے ہیں، مسرت جمشید چیمہ علیمہ خان کی باتیں سن کر خاموش ہو گئیں۔

بعد ازاں ٹوئٹر پر جاری بیان میں علیمہ خان نے کہا کہ مسرت چیمہ اور میری بہن کی ملاقات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ہم مسرت اور جمشید چیمہ کی عمران خان سے قریبی تعلق ہونے کی وجہ سے پیدا کی گئی مشکلات سے آگاہ ہیں۔


متعلقہ خبریں