توہین عدالت کیس ، ڈی سی اسلام آباد کی غیر مشروط معافی مسترد ، بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

توہین عدالت کیس

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کی غیر مشروط معافی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے  بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

جسٹس بابر ستار نے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے خلاف ایم پی او جاری کرنے پر ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

علی محمد خان کا ایکس کی بندش کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

سماعت کے دوران ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن روسٹم پر آ گئے، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ آپ کون سا آرڈر سمجھتے ہیں؟ آپ اب دوسرے شوکاز نوٹس کا جواب عدالت میں جمع کروائیں گے، آپ نے 69 ایم پی او آرڈرز جاری کیے ہیں۔ یہ آپ کی احمقانہ حرکت تھی ، اس کے نتائج آپ کو بھگتنا ہوں گے۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ کیا ان کے لوگوں کے ماں باپ نہیں تھے، کیا ان لوگوں نے عمرہ پر نہیں جانا تھا ؟ ،غلطی سے لگا تھا کہ آپ سمجھ گئے ہوں گے، یہ کیس صرف آپ کے کنڈکٹ کی وجہ سے چل رہا ہے، یہ کیس آپ کے وکلا کی وجہ سے تاخیر کا شکار رہا ہے۔

پی ڈی ایم پشاور جلسہ: دہشت گردی کا خدشہ، تھریٹ الرٹ جاری

اس موقع پر ایس ایس پی جمیل ظفر نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت میں پیش نہ ہونے پر ڈی سی اسلام آباد نے بھی غیر مشروط معافی کی استدعا کی۔

عدالت نے دوسرے شوکاز کا پیر تک جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد کی غیر مشروط معافی کی استدعا مسترد کر دی اور انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

 


متعلقہ خبریں