صاف اور شفاف انتخابات کی ضمانت نہیں دے سکتے، نگران وزیراعظم

صاف اور شفاف انتخابات کی ضمانت نہیں دے سکتے، نگران وزیراعظم

اسکائے نیوز کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں صاف اور شفاف انتخابات کی مکمل طور پر ضمانت نہیں دی جا سکتی.

برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ نظام میں موجود تمام تر خامیوں کے باوجود کسی مخصوص جماعت یا گروہ کو نشانہ نہیں بنایا جارہا۔’

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن والے دن انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔ تاہم نگراں حکومت نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کو مدنطر رکھتے ہوئے یہ قدم اٹھایا۔’

امید ہے پیپلز پارٹی الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی، آصف علی زرداری

دوسری طرف آج نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اسلام آباد میں ماڈل سکول فار بوائز جی سکس فور میں قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات ابھی تک پرامن ہیں، کوشش کریں شہری اپنا حق استعمال کریں۔ صحافی کے سوال پر کہ ملک بھر میں موبائل سروس بند ہے، وزیراعظم نے جواب دیا کہ موبائل سروس بند ہونے سے کیا مشکلات ہیں اس کا اندازہ ہے۔


متعلقہ خبریں