کراچی کی سیاست میں نیا موڑ، ایم کیو ایم کا دیرینہ حریف اے این پی کے ساتھ اتحاد

کراچی کی سیاست میں نیا موڑ، ایم کیو ایم کا دیرینہ حریف اے این پی کے ساتھ اتحاد

روشنیوں کے شہر کراچی کی سیاست میں عام انتخابات 2024 سے قبل نیا موڑ آگیا، دیرینہ حریف متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) مل بیٹھے۔

سینیئر ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے گزشتہ روز مردان ہاؤس میں اے این پی رہنما شاہی سید سے ملاقات کی۔ اس دوران ایم کیو ایم نے پی ایس 88 پر اے این پی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

ملاقات کے دوران اے این پی نے بھی کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 240 اور 241 پر ایم کیو ایم کے امیدواروں کے حق میں اپنے امیدواروں کو دستبردار کروانے کا اعلان کردیا۔

ایم کیو ایم نے کراچی سے قومی اسمبلی کے امیدواروں کا اعلان کر دیا

اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ آج کی ملاقات الیکشن کے موقع پر ضرور ہوئی ہے مگر یہ معاملہ محض سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا نہیں۔ آنے والی نسلوں کیلئے بھائی چارے کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

شاہی سید نے بھی اس اتحاد سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا ہمارے وجود کو تسلیم کرنا اے این پی کیلئے کافی تھا۔ اگر یہ الیکشن میں حمایت نہ بھی کرتے تو بھی ایم کیو ایم کا اقدام ان کیلئے کافی تھا۔


متعلقہ خبریں