اسلام آباد: تیز رفتار کوسٹر میٹرو بس میں جا گُھسی، 15 افراد زخمی، ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد: تیز رفتار کوسٹر میٹرو بس میں جا گُھسی، 15 افراد زخمی، ویڈیو سامنے آگئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھارہ کہو کے علاقے میں تیز رفتار کوسٹر گرین لائن میٹرو بس میں جا گھسی، 15 افراد زخمی۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ بھارہ کہو پر موجود گرین لائن اسٹیشن پر پیش آیا جب راولپنڈی سے آتے ہوئے تیز رفتار کوسٹر میٹرو بس میں گھس گئی۔ حادثے کے نتیجے میں کوسٹر میں موجود 13 طلبا زخمی ہوگئے۔

راولپنڈی ،سکستھ روڈ اسٹیشن کے قریب میٹرو بس ٹریک میں بڑا شگاف ، پتھر روڈ پر آ گرے

پولیس کا کہنا ہے کہ کوسٹر پر وزیرآباد سے طلباء اسلام آباد تفریحی دورے پر آئے تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اور ایمرجنسی ریسپانس فورس موقع پر موجود ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرین لائن میٹرو بس میں سوار 2 افراد بھی زخمی ہوئے۔


متعلقہ خبریں