الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے جاری کردہ رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا نام بھی شامل کیا گیا ہے۔
آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ تحریک انصاف بھی اس فہرست کا حصہ ہے لیکن پی ٹی آئی کے پارٹی سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کا نام خانے میں موجود نہیں ہے۔
جاری کردہ فہرست کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت 166 رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہیں۔ گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے 13 جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا تھا۔
پی ٹی آئی سے بلا نہیں، عوام سےحق رائے دہی چھینا گیا، لطیف کھوسہ
خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لے لیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا جسے غیر آئینی قرار دیا گیا تھا۔
بعد ازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد اعلان کیا تھا کہ ‘ہمارے امیدوار اب آزاد حیثیت میں انتخاب لڑیں گے’۔