این اے 32 پشاور: پی ٹی آئی کے 6 امیدوار سامنے آگئے، شیر افضل مروت بھی شامل

شیر افضل (sher afzal)

عام انتخابات 2024 کے لیے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 32 پشاور سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 6 امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔

این اے 32 پشاور کے حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار آصف خان، عرفان سلیم اور قاسم علی شاہ کو انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا ہے۔ اسی حلقے سے پی ٹی آئی کے صمد مرسلین اور رضوان بنگش بھی بطور امیدوار فہرست میں شامل ہیں۔

صدرعارف علوی کا پی ٹی آئی سے پتہ صاف ہو چکا ہے، شیر افضل مروت

قومی اسمبلی کے اس حلقے سے پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت بھی بطور امیدوار کھڑے ہوئے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر کے مطابق تمام امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔ این اے 32 سے کسی بھی امیدوار نے بروقت کاغذات واپس نہیں لیے ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ترجمان ظاہر شاہ طورو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پارٹی نے آصف خان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔ دیگر امیدوار پارٹی کے نامزد کردہ امیدوار کے حق میں دستبردار ہوں گے۔

آر اوز نے قانون کیساتھ کھلواڑ کیا ، انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ہے ، شیر افضل مروت

دوسری طرف پارٹی ذرائع کی جانب سے یہ خبریں بھی سامنے آئی ہیں کہ شیر افضل مروت این اے 32 پشاور سے الیکشن لڑنے کے خواہش مند تھے۔ شیر افضل مروت کے مطابق انہیں اپنے آبائی حلقے این اے 41 لکی مروت کا ٹکٹ دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں